ڈاک ٹکٹ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ سرکاری چھپا ہوا کاغذ کا پُرزہ جو ڈاک کا محصول ادا کرنے کے لیے خطوں پارسلوں پر چسپاں کیا جائے۔ "اس نے (پُونچھ کا راجا) ایک چھوٹے راجواڑے کے لیے الگ ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا مضحکہ خیز اقدام بھی کیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٥٢١ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ڈاک' کے ساتھ انگریزی زبان کا اسم 'ٹکٹ' ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتشِ چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر